’پاکستان کو توڑنا نہیں جوڑنا ہے‘ علی ظفر شان شاہد اور نجم شیراز کے خصوصی پیغامات
اداکار شان شاہد نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے 'میرا دل پاکستان، میری جان پاکستان اور میری شناخت کا مان پاکستان'۔
شان شاہد نے مزید کہا کہ جب بھی ہم اپنے ملک کو کوئی نقصان پہنچاتے ہیں دل خون کے آنسو روتا ہے، پاکستان کو جوڑنا ہے توڑنا نہیں۔
گلوکار نجم شیراز نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام دیا اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ عوام اور ادارے سب ہمارے اپنے ہیں، فاصلے اور نفرتوں سے نہیں بلکہ پیار اور محبت سے آگے بڑھنا ہے۔
عوام, ادارے سب ہمارے اپنے ہیں
فاصلے نفرتیں خون ریزی سے نہیں
پیار محبّت سے آگے بڑھنا ہے
کندھے سے کندھا ملائیں اور دشمن کو ناکام بنائیں جس کی نظر پہلے دن سے ہماری سرحدوں پر ہے ہمارے نظریے پر ہے
آگ کو بجھائیں لگائیں نہیں
دلوں کو جوڑنا ہے توڑنا نہیں
انہوں نے مزید لکھا کہ کندھے سے کندھا ملائیں اور دشمن کو ناکام بنائیں، دلوں کو جوڑنا ہے توڑنا نہیں، ہمیں اپنوں کو گنوانا نہیں بلکہ پاکستان کو جوڑنا ہے۔
علی ظفر نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کوئی محب وطن نہیں چاہتا کہ ملک میں نفرتیں ہوں اور بھائی بھائی سے لڑے اور خون بہے۔