مثبت روایات کو آگے لے کر چلنے کا سلسلہ ختم ہورہا ہے جواد احمد

اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنی ثقافت اور روایات کے امین بنیں ورنہ ہمیں آنے والے سالوں میں بہت پچھتا وا ہوگا، گلوکار

اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنی ثقافت اور روایات کے امین بنیں ورنہ ہمیں آنے والے سالوں میں بہت پچھتا وا ہوگا، گلوکار جواد احمد فوٹو: فائل

معروف گلوکار جواد احمد نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں مثبت روایات کو آگے لے کر چلنے کا سلسلہ دم توڑ رہا ہے۔


اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنی ثقافت اور روایات کے امین بنیں ورنہ ہمیں آنے والے سالوں میں بہت پچھتا وا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک کے پیچھے چلنے والے بتائیں ہماری ثقافت میں کیا کمی ہے جو ہم اسے پس پشت ڈال رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گھر کے بڑوں کو چاہیے کہ وہ اپنا کردار اد اکریں اور نوجوان نسل کو دوبارہ راہ راست پر لائیں۔ اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنی ثقافت اور روایات کے امین بنیں ورنہ آنے والے چند سالوں میں ہمارے پاس پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔
Load Next Story