برازیل میں آنجہانی فٹبالر پیلے کا عظیم الشان مقبرہ تیار

مقبرے کی دیواروں پر اسٹیڈیم کے جیسی سیٹنگ کی گئی ہے، رپورٹس

مقبرے کی دیواروں پر اسٹیڈیم کے جیسی سیٹنگ کی گئی ہے، رپورٹس (فوٹو: ٹوئٹر)

برازیل کو فٹبال کا عالمی چیمپئین بنوانے والے پیلے کے انتقال کے پانچ ماہ سے زائد عرصے کے بعد انکا عظیم الشان مقبرہ تیار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عظیم فٹبالر کا مقبرہ سائوپائولو میں انکے پسندیدہ کلب سانتوس کے اسٹیڈیم سے ایک کلومیٹر دور ہے، پیلے تاریخی مقام کے فرسٹ فلور پر دفنایا گیا جبکہ انکے سونے کے تابوت میں رکھا گیا ہے۔

مقبرے کی دیواروں پر اسٹیڈیم کے جیسی سیٹنگ کی گئی ہے جبکہ اسٹینڈز میں موجود شائقین کی تصاویر لگائی گئی ہیں، فرش پر مصنوعی ٹرف اور چھت پر آسمان کی پینٹنگ بنائی گئی ہے۔


مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ برازیل نے کوریا کیخلاف جیت لیجنڈ فٹبالر 'پیلے' کے نام کردی

اسی طرح مقبرے میں پیلے کے دو مجسمے بھی لگائے گئے ہیں جبکہ انکے 1 ہزار گولز کی عکاسی بھی نمایاں ہے۔

واضح رہے کہ لیجنڈری فٹبالر کے انتقال پر برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا سمیت لاکھوں افراد تعزیت کے لیے سینٹوس آئے تھے۔
Load Next Story