ایل سلواڈور کے فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ 12 افراد پیروں تلے کچل کر ہلاک
90 سے زائد افراد زخمی ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے
وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور کے اسٹیڈیم میں الیانزا اور فاس کے درمیان فٹ بال میچ سے قبل بھگدڑ مچنے سے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 90 زخمی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایل سلواڈور کے دارالحکومت کے کسکاتلان فٹبال اسٹیڈیم میں مقامی ٹورنامنٹ میں الیانزا اور فاس کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا جسے دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
اسٹیڈیم کے مکمل بھر جانے کے باوجود ہزاروں شائقین باہر موجود تھے جن میں سے اکثر کے پاس ٹکٹ بھی تھے تاہم مرکزی دروازہ بند ہونے پر ٹکٹ رکھنے والے شائقین نے احتجاج کیا اور زبردستی اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
شائقین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان مڈ بھیڑ کے درمیان مرکزی دروازہ ٹوٹ گیا اور گنجائش سے کہیں زیادہ شائقین اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے۔ اس دھکم پیل اور افراتفری کے دوران پیروں تلے کچلے جانے اور دم گھٹنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی، 131 افراد ہلاک
بھگدڑ مچنے سے 90 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ درجن سے زائد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میچ انتظامیہ نے بھگدڑ اور افراتفری کے باعث میچ معطل کردیا۔
ایل سلواڈور کے صدر نے ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔
یاد رہے کہ اکتوبر 2022 میں انڈونیشیا کے اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 130 سے زائد افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔