فنڈزکی عدم دستیابی پنجاب اکنامک رپورٹ تیار نہ ہو سکی
محکمہ پی اینڈ ڈی رپورٹ خود شائع کریگا، آئندہ ماہ پنجاب اکنامک رپورٹ منظر عام پر آ جائیگی
پنجاب اکنامک رپورٹ برائے سال2011-12 تاحال تیار نہیں ہو سکی۔
3 ماہ سے زائدعرصہ گزرجانے کے باوجودماہ رواں میں اس رپورٹ کے پیش کیے جانے کا بظاہر کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ رپورٹ منظرعام پر آ جائے گی۔ رپورٹ کی اشاعت میں تاخیر کی وجہ غیرملکی فنڈز کی عدم دستیابی بیان کی جاتی ہے۔ محکمہ پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ کی طر ف سے تمام ضروری ڈیٹا فراہم کیے جانے کے باوجود فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے رپورٹ کی اشاعت ممکن نہیں ہو سکی۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فنڈز فراہم کرنے والے ادارے میں بوجوہ اس کی اشاعت سے معذوری ظاہر کر دی ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر صوبائی محکمہ پی اینڈڈی کے حکام نے اس رپورٹ کو خودشائع کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کے لیے ضروری فنڈزکی منظوری پراونشل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے حالیہ اجلاس میںحاصل کر لی گئی ہے۔ پی اینڈ ڈی کے ذرائع کی طرف سے توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ ماہ پنجاب اکنامک رپورٹ تیار کرلی جائے گی۔