کراچی سے گرفتار 177 کارکنوں کو دیگر شہروں میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا پی ٹی آئی

کراچی سے 190 کارکنوں اور 300 عام شہریوں کو گرفتار کیا گیا، عدلیہ کارکنوں اور عوام کو انصاف دے، پی ٹی آئی کراچی

(فوٹو:فائل)

پی ٹی آئی نے ایف آئی آر اور ایم پی او کے تحت گرفتار کارکنان اور عام عوام کی ضمانت اور رہائی کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ کراچی سے 190 کارکنان اور 300 شہری گرفتار ہیں ان میں سے 177 کارکنوں کو دیگر شہروں میں منتقل کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے مطابق 177 کارکنان کو ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے دوسرے شہروں میں منتقل کیا گیا ہے، 300 سے زائد عام عوام کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو ہمارے کارکنان نہیں لیکن ہمارے نظریے کے حامی ہیں۔

پی ٹی آئی کراچی کے مطابق ان کے سوا بڑی تعداد ان افراد کی بھی ہے جن کے ایم پی او اب تک جاری نہیں کیے گئے، ان افراد کو نا معلوم مقامات پر رکھا ہوا ہے جس کی کوئی اطلاع نہیں دی جارہی، ہم تمام گرفتار کارکنان اور سپورٹرز کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور عدلیہ سے درخواست ہے کہ کارکنان اور عوام کو انصاف فراہم کریں۔
Load Next Story