وزیراعظم کی چوہدری شجاعت سے ملاقات ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث بلوائیوں کو سزا دینے کے چوہدری شجاعت کے بیان کو سراہا

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: اسکرین گریب )

وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ( ق ) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سینئر سیاست دان اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچے جہاں چوہدری شجاعت کے فرزند اور وفاقی چوہدری سالک حسین نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، بعدازاں دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔


وزیراعظم نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث بلوائیوں کو سزا دینے کے چوہدری شجاعت کے بیان کو سراہا۔

سربراہ ق لیگ نے کہا کہ ہر محب وطن شہری قومی ندامت کا باعث بننے والے ہر فرد کی سزا چاہتا ہے۔ اس پر وزیراعظم نے انہیں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ قوم اور شہدا کے اہل خانہ کے دِل کو جوٹھیس پہنچی ہے، اس درد کا ازالہ کریں گے۔

دوران ملاقات چوہدری شجاعت حسین نے ملک کو مسائل سے نکالنے کے کےلیے وزیراعظم کے جذبے اور ان کی خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کی بھرپور حمایت ، تعاون اور رہنمائی پر چوہدری شجاعت کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔
Load Next Story