پاکستانی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کی کاسٹ میں مہوش حیات اور وہاج علی شامل
فلم میں اداکارہ آمنہ الیاس، شہریار منور اور رمشا خان کے ستھ حرا اور مانی بھی پہلی مرتبہ ایک ساتھ شامل ہوں گے
سی پرائم نے اپنی نئی فیچر فلم 'تیری میری کہانیاں' کی پہلی تشہیری وڈیو میں اس کی مرکزی کاسٹ پیش کردی۔
'تیری میری کہانیاں' پاکستانی سینما میں پیش کی جانے والی سب سے بڑی اسٹارکاسٹ پر مبنی فلم ہے جس میں ایک اسکرین پر متعدد بین الاقوامی نام جگمگا رہے ہیں اور اس کا اعلان سی پرائم کے یو ٹیوب چینل پر ریلیز ہونے والی ویڈیو میں کیا گیا ہے۔
فلم میں مہوش حیات جلوہ گر ہورہی ہیں اور ان کے ساتھ وہاج علی پہلی مرتبہ سلور اسکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
نئی فلم میں اداکارہ آمنہ الیاس، شہریار منور اور رمشا خان کے ستھ حرا اور مانی بھی پہلی مرتبہ ایک ساتھ شامل ہوں گے۔
'تیری میری کہانیاں' کو عیدالاضحی کے موقع پرڈسٹری بیوشن کلب (IMGC) کی جانب سے پاکستان کے معروف کہانی کاروں خلیل الرحمن قمر، واسع چودھری، علی عباس نقوی اور باسط نقوی کے اشتراک سے ریلیز کیا جائے گا۔
فلم کے ڈائریکٹرز میں نبیل قریشی ، ندیم بیگ اور مرینہ خان بھی شامل ہیں جن کے نام پر کامیاب ٹی وی سیریلز کی بڑی تعداد ہے۔