پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

ذاتی حیثیت میں ملک کی خدمت کرتا رہوں گا، آفتاب صدیقی

فوٹو: ویڈیو گریب

تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کراچی کے صدررکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاست سے بھی کنارہ کش ہونے کا اعلان کیا ہے۔

آفتاب صدیقی نے ایک ویڈیوبیان میں کہا کہ میں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرجو میسیج کیا ہے اس کی تصدیق کرتا ہوں، اس کے مطابق میں نے سیاست چھوڑدی ہے اورصدرپی ٹی آئی کراچی، ایم این اے سمیت تمام عہدوں سے مستعفی ہوگیا ہوں۔


ان کا کہنا ہے کہ میں بطوربزنس مین اپنے ملک کی ڈیفرنٹ کیپسیٹی میں خدمت کرنا چاہتا ہوں انہوں نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگادیا اورکہاکہ میرا سیاست سے اب کوئی تعلق نہیں ہے۔

یاد رہے کہ آفتاب صدیقی این اے 247 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، یہ نشست عارف علوی کے صدر مملکت بننے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

 
Load Next Story