ایشیا کپ جہاں پر بھی ہوا جیتنے کی پوری کوشش کریں گے محمد رضوان

انسان کی زندگی میں امتحانات آتے رہتے، ہم نے صرف صبر کرنا ہے، وکٹ کیپر بیٹر

انسان کی زندگی میں امتحانات آتے رہتے، ہم نے صرف صبر کرنا ہے، وکٹ کیپر بیٹر۔ فوٹو: پی سی بی

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ایشیا کے حوالے سے فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت نے کرنا ہے جہاں بھی ایونٹ ہوا ہم نے وہاں کھیلنا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا کہ قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کرتا اور توجہ اپنی کرکٹ پر ہی ہے، کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے سیریز کی تیاری کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ جہاں بھی ہو ہم کامیابی کیلیے بھرپور محنت کریں گے۔


یہ بھی پڑھیں: پانچویں نمبر پر بیٹنگ ملنے سے خوش نہیں ہوں، محمد رضوان

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ انسان کی زندگی میں امتحانات آتے رہتے، ہم نے صرف صبر کرنا ہے، انھوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑی آنے والے کرکٹرز کو پیغام دیتے ہیں کہ جتنی محنت کریں گے اس کا اتنا ہی صلہ ملے گا۔
Load Next Story