امریکی گلوکارہ بیونسے 200 ملین ڈالرز کی مہنگی ترین حویلی کی مالکن بن گئیں
گھر کی قیمت 200 ملین ڈالرز بتائی جا رہی ہے جو پاکستانی روپے کے لحاظ سے تقریباً 57 ارب روپے بنتی ہے
امریکی گلوکارہ اور سانگ رائٹر بیونسے اور ان کے شوہر جے زی نے کیلیفورنیا میں مہنگا ترین گھر خرید لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس شاندار حویلی نما گھر کی قیمت 200 ملین ڈالرز بتائی جا رہی ہے جو پاکستانی روپے کے لحاظ سے تقریباً 57 ارب روپے بنتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا کے علاقے مالیبو میں واقع یہ گھر ریاست میں اب تک فروخت ہونے والی سب سے مہنگی جائیداد ہے۔
30 ہزار مربع فٹ رقبے پر مشتمل اس گھر کو پرٹزکر انعام یافتہ جاپانی ماہر تعمیرات ٹاڈا اینڈو نے ڈیزائن کیا تھا۔ اس محل جیسے گھر کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ بحرالکاہل کاشاندار نظارہ پیش کرتا ہے جبکہ اس گھر میں ایک بڑا سوئمنگ پول بھی ہے۔
یہ ایک ایل شکل کی حویلی ہے جس میں بڑے بڑے باغ، ساحل کے نظارے اور پُرآسائش چیزیں شامل ہیں۔ یہاں یہ بات جان کر حیرانی ہوگی کہ اس پوری حویلی میں فرش سے چھت تک شیشے کی دیواریں اور کنکریٹ کے دالان ہیں۔