میری پیدائش پر ایک ماہ تک والدین نے میرا چہرہ نہیں دیکھا کرشمہ تنا

والد اور والدہ کو بیٹے کی خواہش تھی اس لئے وہ میری پیدائش پر خوش نہیں تھے، اداکارہ کا انکشاف

(فوٹو؛ انسٹاگرام)

بھارتی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ کرشمہ تنا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والدین ان کی پیدائش پر خوش نہیں تھے۔

بھارتی میڈیا کو حال ہی میں دیئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کرشمہ تنا نے بتایا کہ ان کے والد کا تعلق گجراتی خاندان سے ہے اس لئے ان پر دباؤ تھا کہ اگلا بچہ بیٹا ہی ہونا چاہیے کیونکہ ان کے ہاں سمجھا جاتا ہے کہ بیٹوں سے نسل چلتی ہے اور وہ کما کر والدین کا سہارا بنتے ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Karishma Tanna Bangera (@karishmaktanna)




اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی پیدائش پر والدین اس قدر ناخوش تھے کہ ان کی والدہ نے ایک ہفتے تک جبکہ والد نے 1 ماہ تک ان کا چہرہ دیکھنا بھی پسند نہیں کیا۔

کرشمہ نے بتایا کہ ان کی ایک بڑی بہن تھی جس کے بعد وہ پیدا ہوئیں جبکہ ان کی ایک اور چھوٹی بہن بھی ہے مگر والدین کو بیٹا نہ ہونے کی وجہ سے خاندان کی جانب سے دباؤ اور مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔



 


 

 

View this post on Instagram

 


 

A post shared by Karishma Tanna Bangera (@karishmaktanna)




اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب ان کی والدہ نے ان کو یہ بات بتائی تو انہیں بےحد دُکھ ہوا اور انہوں نے اپنے والد سے وعدہ کیا کہ میں ہر وہ کام کروں گی جو ایک بیٹا اپنے والدین کیلئے کرتا ہے اور پھر میں نے وہی کیا اور زندگی میں کامیاب بھی ہوئی۔

 

 

 

 

 
Load Next Story