آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائر میچز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
سابق عالمی چیمپئین ویسٹ انڈیز اور سری لنکا بھی کوالفائنگ راؤنڈ کھیلیں گی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ 2023 کے کوالیفائر میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر زمبابوے میں ورلڈکپ 2023 کے کوالفائر میچز کے شیڈول کا اعلان کیا، جس میں سابق چیمپئین ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیدرلینڈز، نیپال اور امریکا کی ٹیموں کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔
اسی طرح سری لنکا، آئرلینڈ ، اسکاٹ لینڈ، عمان اور یو اے ای گروپ بی کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کیلئے کوالیفائی کرنیوالی ٹیموں کے نام سامنے آگئے
آئی سی سی کوالیفائر کے میچز کا آغاز 18 جون سے ہوگا جو 9 جولائی تک جاری رہیں گے۔
دوسری جانب آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان شامل ہیں۔