صفدر ملک کو ’سپر پنجابی‘ اور اسلم حسن کو ’دوڑ‘ کیلئے بہترین پروڈیوسر کے ایوارڈ مل گئے

کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے تحت وسیم علی کو بہترین ولن اور کامران رفیق کو بہترین رائٹر کا ایوارڈ دیا گیا

فوٹو : ایکسپریس

سینئر فلم پروڈیوسر صفدر ملک کو فلم انڈسٹری میں اپنی خدمات پر نئی پنجابی فلم 'سپر پنجابی' کے لئے بہترین پروڈیوسر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام تقریب میں اردو فلم 'دوڑ' کے پروڈیوسر اسلم حسن کو بہترین پروڈیوسر، وسیم علی کو بہترین ولن اور کامران رفیق کو بہترین رائٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز شفیق احمد نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ انجم شہزاد نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی۔

ندیم سلیمی، خالد ابراہیم اور رفیق مغل کو ان کی شوبز صحافتی خدمات پر شیلڈ سے نوازا گیا۔




 

تقریب کو رنگا رنگ بنانے کے لئے گلوکارہ گلاب، شیزا جہاں، شاکر بی اے، محمد اعظم، محمد ذیشان اور ناصر بلراج نے اپنی گائیکی سے حاضرین محفل کو محفوظ کیا۔

خصوصی تقریب میں شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھر پور شرکت کی جن میں سینئر فلم ڈائریکٹر الطاف حسین، سید نور، پرویز کلیم، جاوید رضا، چوہدری اعجاز کامران، شہزاد رفیق، صفدر ملک، جرار رضوی، ملک یعقوب نور، عاکف ملک، آغا قیصرعباس، میگھا، احتشام سہروردی، مفتی احتشام، خاقان حیدرغازی، حیدر راج ملتانی، ظہور گیلانی، توقیر بن اسلم، وسیم علی، کامران توفیق، اشرف خان، علی عطرے، رانا نوید، شاہ ظل نور، انوار قمر، معین بٹ، شہزاد چوہدری، مختار احمد، شجرالدین، وقار اشرف، خالد محمود، محمد یاسر، میاں فراز، ناصر خان، طاہر بخاری، زین مدنی، حسن عباس زیدی ، اشفاق حسین، ٹھاکر لاہوری اور دیگر شامل تھے-

 
Load Next Story