کراچی میں پیرپگارا نے پرویزمشرف کے گھر جا کر ان کی عیادت کی اورگلدستہ پیش کیا

ہم نے ہمیشہ مسلح افواج کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی دیں گے،پیرپگارا

سابق صدر پرویز مشرف کی عیادت کرنا اخلاقی ذمہ داری تھی، پیر پگارا ۔ فوٹو: فائل

حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا نے سابق صدر پرویز مشرف کے گھر جاکر ان کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر پگارا نے سابق صدر پرویز مشرف کے گھر جاکر ان کی عیادت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی عیادت کرنا ان کی اخلاقی ذمہ داری تھی جو پوری کی گئی اور امید ہے کہ سابق صدرجلد صحتیاب ہوجائیں گے، ڈیڑہ گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ مسلح افواج کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی دیں گے۔ ان کا کہنا ت تھا کہ حامد میر پر حملے کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنا حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے۔
Load Next Story