شیخورہ میں مہندی کی تقریب کے دوران فائرنگ کرکے دلہا کو قتل کردیا گیا

ملزم ناظم نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھسا اور دلہا راشد کے سر میں گولی مارکر فرارہوگیا

ہماری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی بھی نہیں تھی، اہل خانہ فوٹو:ایکسپریس

فاروق آباد میں شادی کے گھر میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب مہندی کی تقریب میں فائرنگ کرکے دلہا کو قتل کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد کے محلہ دارالسلام کے ایک گھر میں مہندی کی تقریب جاری تھی کہ ملزم ناظم اپنے 3ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس آیا اور دلہا راشد کے سر میں گولی ماردی جس وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ واردات کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے اور کئی گھنٹوں کی کارروائی کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جاں بحق ہونے والا راشد اپنے 6 بہن بھائیوں میں پانچوں نمبر پر تھا اور اس کی شادی ماموں کی بیٹی سے ہورہی تھی،اہل خانہ کے مطابق ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی بھی نہیں تھی جب کہ واقعے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔
Load Next Story