جہانگیر ترین سیاست میں دوبارہ سرگرم پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بننے کا امکان

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا جہانگیر ترین سے رابطہ

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا جہانگیر ترین سے رابطہ

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین سے رابطہ کرلیا، اور پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بننے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں ٹوٹ پھوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے متعدد ارکان کے پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے۔


جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین سے رابطہ کرکے ملاقاتیں کی ہیں جن میں وہ سابق ارکان اسمبلی شامل ہیں جو 2018 میں جہانگیر ترین کی معرفت سے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

جہانگیر ترین نے لاہور میں سیاسی دفتر قائم کر لیا ۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جہانگیر ترین سے 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات نے ملاقاتیں کی ہیں۔

جہانگیر ترین باقاعدہ سیاسی مصروفیات کا آغاز اپنی نااہلی کے خاتمے کے بعد شروع کریں گے۔
Load Next Story