آسٹریلوی کرکٹ اسٹیون اسمتھ 99 رنزپر ناٹ آئوٹ ڈگ بولنجر کے 4 شکار
فاتح ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5وکٹ پر 281رنز جوڑے
آسٹریلین ون ڈے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نیوسائوتھ ویلز نے ویسٹرن آسٹریلیا کو 27رنز سے ہرادیا۔
فاتح ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5وکٹ پر 281رنز جوڑے، آسٹریلیا کیلیے 5 ٹیسٹ اور 32ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے اسٹیون اسمتھ نے 88 گیندوں پر 99 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی ٹیم نے اختتامی 10 اوورز میں 115رنز بٹورے، موئسس ہینریکوئس نے 45 گیندوں پر 78 رنز اسکور کیے، اوپنر اسکاٹ ہنری 66رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مچل جونسن نے 2 وکٹیں لیں۔
جونسن کو اگرچہ پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کیلیے یواے ای بھیجاگیاتھا لیکن وہ گذشتہ نومبر میں آخری مرتبہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ الیون کا حصہ بنے تھے، میزبان سائیڈ 49.4 اوورز میں 254رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، مچل مارش 78رنز کے ساتھ ٹاپ پر رہے، آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ میچز کھیلنے والے ڈگ بولنجر نے 67رنز کے عوض 4وکٹیں لیں اگرچہ ان کی بولنگ پر 3 کیچز بھی ڈراپ ہوئے۔