ہماری ٹیم نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا اسحاق ڈار

امید ہےموجودہ صورتحال سےبھی ڈیل کریں گے، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا، وفاقی وزیر

( فوٹو: فائل )

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے۔

ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے، 30جون تک آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوجائےگا، امید ہےموجودہ صورتحال سےبھی ڈیل کریں گے، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا۔


وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان چیلنجزسےگزرہا ہے2017میں پاکستان دنیا کی24ویں بڑی معیشت تھااوراب پاکستان47ویں نمبرپرچلا گیاہےہماری معیشت تیزی سےبہتری کی جانب گامزن ہے، ہم نےمل کرپاکستان کودوبارہ24 ویں معیشت بناناہے۔

انہوں نےکہا چینی بینکوں نے دو ارب ڈالرہمیں واپس کردیئےاورہم نےساڑھے پانچ ارب ڈالرکمرشل بینکوں کوواپس کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نظرثانی بہت پہلے ہوجانی چاہیےتھی ہماری ٹیم نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے کوشش کررہےہیں آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے30جون تک آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوجائےگا۔
Load Next Story