مدینہ جانیوالی پرواز 30 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار عازمین حج پریشان ہوگئے
بدھ کی صبح 10 بجے روانہ ہونیوالی پرواز اب جمعرات کی شام 5 بجے روانہ ہوگی، عازمین حج اور دیگر مسافر ائرپورٹ پر پھنس گئے
عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ جانے والی پرواز 30 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکارہونے سے مسافر شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہو گئے ۔
نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ سے مدینہ منورہ جانے والی سعودی ائرلائن کی پرواز مسلسل تاخیر کا شکار ،مسافروں میں عازمین حج کی بھی بڑی تعداد شامل ہے، جن میں بزرگ، خواتین و بچے بھی ہیں، جو ائرپورٹ پر انتظار کی زحمت اٹھانے پر مجبور ہیں۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ سعودی ائرلائن کی پرواز نمبر ایس وی 3723 نے اپنے شیڈول کے مطابق بدھ کی صبح 10 بجے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہونا تھا۔ پرواز کے ذریعے بڑی تعداد میں عازمین حج بھی حجاز مقدس روانہ ہونے کے لیے تیار تھے کہ چند گھنٹے پہلے ہی ائرلائن انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو پیغامات و فون کالز کے ذریعے آگاہ کیا گیاکہ پرواز شام 6 بجے روانہ ہوگی۔
مسافر 3 گھنٹے پہلے دن ڈھائی بجے ائرپورٹ پہنچے اور پرواز نمبر ایس وی 3723 کے لیے مسافروں کی بورڈنگ شروع کرتے ہوئے پاسز جاری ہونے کے بعد بھی شام 6 بجے پرواز روانہ نہ ہوسکی۔ مسافر ڈیپارچر لاؤنج میں بیٹھ کر انتظار کرتے رہے۔ کئی گھنٹے بعد مسافروں نے طیارے میں سوار نہ کرائے جانے کے متعلق دریافت کیا تو عملے نے بتایا کہ طیارہ نہیں ہی پہنچا۔
مسافروں کوایک بار پھر بتایا گیا کہ اب پرواز رات ایک بجے روانہ ہوگی ،جس پر بورڈنگ مکمل ہونے اور سامان بک ہونے کے باعث مسافروں نے ائرپورٹ ہی پر انتظار شروع کردیا۔ جیسے ہی پرواز کے لیے دیاگیا نیا وقت قریب پہنچا تو ائرلائن عملے نے مسافروں سے کہا کہ اب پرواز جمعرات کی شام 5 بجے روانہ ہوگی، جس پر مسافروں میں شدید بے چینی پھیل گئی۔
ائرپورٹ پر پھنسے عازمین حج اور دیگر مسافر سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گئے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ مسلسل انتظار کرانے کے بعد ائرپورٹ حکام و ائرلائن انتظامیہ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اب قیام کے لیے ہوٹلز کا بندوبست کیا جا رہا ہے، تاہم جمعرات کی شام 5 بجے بھی پرواز روانہ ہوگی یا نہیں، ہمیں کچھ نہیں بتایا جا رہا۔