غیر حاضری کیوں لگائی کانسٹیبل نے اے ایس آئی کو چھری ماردی

تھانہ سبزہ زار میں کانسٹیبل نے اے ایس آئی ذوالفقار علی کو گالیاں دیں اور پستول بھی تان لیا

(فوٹو فائل)

تھانے میں غیر حاضری لگانے پر کانسٹیبل نے طیش میں آکر اے ایس آئی کو چھری کے وار سے زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ سبزہ زار میں کانسٹیبل اور اے ایس آئی کے درمیان جھگڑا ہوا، کانسٹیبل توقیر تھانہ آیا اور اے ایس آئی ذوالفقار علی کو گالیاں دینے لگا۔


ایف آئی آر کے مطابق کانسٹیبل توقیر نے تھانے میں اے ایس آئی پر پستول تان لیا، ایس ایچ او سبزہ زار اور دیگر ملازمین نے کانسٹیبل توقیر سے پستول چھینا تو اس نے چھری اٹھالی اور اے ایس کو ماردی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔



پولیس کے مطابق اے ایس آئی کی مدعیت نے تھانہ سبزہ زار میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔
Load Next Story