فخر زمان کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا گیا

فخر زمان کا سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، حکام سے ملاقات

فوٹو: ایکسپریس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان کو سٹی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے جمعرات کو سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرکے چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان اور دیگر ٹریفک حکام سے ملاقات کی اور ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر میں جاری مہمات اور اس کے ثمرات کو سراہا۔


فخر زمان کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ کے لئے لائسنس کا ہونا انتہائی ضروری ہے، سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے شہریوں کیلئے جاری کردہ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرکے ہی ٹریفک حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسرقمر حیات خان نے کہا سٹی ٹریفک پولیس پشاور شہر میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے، شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کے لئے سیمینارز کا بھی انعقاد کررہے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین اور شہریوں کو دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کیلئے باقاعدہ ڈی ایل وین کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیا جاتا ہے۔
Load Next Story