پنجاب حکومت نے نومئی واقعات سے متعلق خصوصی پراسکیوشن ٹیم تشکیل دے دی

3 رکنی اسپیشل پراسکیوشن ٹیم عدالت میں نو مئی کے شواہد پیش کرے گی، نوٹی فکیشن جاری

(فوٹو فائل)

پنجاب حکومت نے جناح ہاؤس سمیت دیگر مقامات پر پُرتشدد واقعات سے متعلق اسپیشل پراسکیوشن ٹیم تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں 9م ئی کو جناح ہاوس سمیت دیگر مقامات پر پر تشدد واقعات سے متعلق اسپیشل پراسکیوشن ٹیم تشکیل دیدی ہے پنجاب حکومت نے 3 رکنی اسپیشل پراسکیوشن ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔


مزید پڑھیں: کور کمانڈر ہاؤس حملہ آوروں کیخلاف فوجی عدالتوں میں کارروائی کا آغاز

قانونی ماہر فرہاد علی شاہ پراسکیوشن ٹیم میں شامل ہیں جبکہ خواجہ وسیم اور عمران ہمایوں بھی پراسیکیوشن ٹیم کا حصہ ہیں پراسکیوشن ٹیم 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف شواہد عدالت میں پیش کرے گی۔
Load Next Story