خاتون کے مرکزی کردار کے ساتھ ’دی کیرالہ اسٹوری‘ 200 کروڑ کمانے والی پہلی فلم بن گئی

فلم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیرالہ سے تقریباً 32 ہزار خواتین اسلام قبول کرنے کے بعد داعش میں شامل ہوگئی

(فوٹو ٹوئٹر)

اسلام مخالف پروپیگنڈا فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' خاتون کے مرکزی کردار کے ساتھ 200 کروڑ کے کلب میں پہنچنے والی پہلی فلم بن گئی۔

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ادکارہ ادا شرما نے اس خبر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔







View this post on Instagram



A post shared by Adah Sharma (@adah_ki_adah)






انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'دی کیرالہ اسٹوری' دو کروڑ انڈین روپے کا سنگ میل عبور کرنے والی پہلی خاتون کے مرکزی کردار والی فلم بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں 'دی کیرالہ اسٹوری' کی نمائش، ہندو اور مسلمان آپس میں بھڑ گئے

یہ فلم 5 مئی کو عین ریاست کیرالہ میں الیکشن سے ایک ہفتہ قبل ریلیز کی گئی جس نے بھارت کے مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان اختلافات کو مزید ہوا دے دی ہے۔

فلم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیرالہ سے تقریباً 32 ہزار خواتین گمشدہ ہیں اور یہ خواتین اسلام قبول کرنے کے بعد داعش میں شامل ہوگئی ہیں اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔

 
Load Next Story