پاکستان سعودی عرب کا شعبہ صحت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

دونوں کورونا اور متعدد وبائی امراض کی ویکسین میں ملکر ریسرچ کرینگے،وزیر صحت

کورونا کے7کیس رپورٹ ،6مریضوں کی حالت تشویشناک ،مثبت شرح0.45فیصد رہی (فوٹو : فائل)

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے صحت کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار انھوں نے سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمن الجلاجیل سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جنھوں نے جنیوا میں ان سے ملاقات کی۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی گزشتہ آٹھ ماہ میں سعودی ہم منصب سے یہ دوسری ملاقات تھی ۔ پاکستان اور سعودی عرب کا صحت کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سے دو ارب ڈالرکی فنانسنگ کا گرین سگنل مل گیا، وزارت خزانہ

وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی وزیر صحت کا پاکستان کیساتھ وبائی امراض اور ہیلتھ سکیورٹی کے حوالے سے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیاگیا ہے۔

جمعرات کو این آئی ایچ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار 909ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.45فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،تاہم 6مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Load Next Story