لاہور شرپسندوں نے ڈیجیٹل شواہد مٹانے کی کوشش میں کروڑوں روپے کا نقصان کیا
سیف سٹی نے آئی پی این وی اور ٹریفک کنٹرول سائٹس کے نقصان پر رپورٹ حکومت کو بھجوا دی
عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے دوران شرپسندوں نے ڈیجیٹل شواہد مٹانے کی کوشش میں کروڑوں روپے کا نقصان کر دیا۔
سیف سٹی نے آئی پی این وی اور ٹریفک کنٹرول سائٹس کے نقصان پر رپورٹ حکومت کو بھجوا دی۔
سیف سٹی رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ 51لاکھ 55ہزار روپے مالیت کے آئی پی این وی کیمرے توڑ دیے گئے جس میں سے 25لاکھ روپے مالیت کے آئی پی این وی کیمرے صرف گرجا چوک کے قریب توڑے گئے جبکہ 24لاکھ روپے مالیت کا نقصان کینال روڈ زمان پارک کے قریب کیا گیا۔
اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس، ماڈل ٹاؤن اور جیل روڈ پر ڈیجیٹل سرویلنس کی تنصیبات کو تباہ کیا گیا جبکہ 53 لاکھ روپے مالیت کی ٹریفک کنٹرول سائیٹس کو تباہ کیا گیا۔
آئی جی چوک، میڈیکل چوک اور ڈیوس روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹریفک سائیٹس کو نقصان پہنچایا گیا، سیف سٹی کی تنصیبات کے مجموعی نقصان کا تخمینہ 2کروڑ 4لاکھ 60 ہزار400 روپے لگایا گیا۔