9 مئی واقعے پر انصاف کا طریقہ وہی ہے جو امریکی پارلیمنٹ پر حملے کا ہے وزیراعظم
امریکی پارلیمنٹ پرحملے کی سزائیں جائز ہیں تو 9 مئی واقعے کی سزاؤں پر بھی کوئی اعتراض نہ کرے، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کی سازش کے تانے بانے سمندر پار ملتے ہیں۔
شہباز شریف نے کراچی کے لیے پانی کی فراہمی سے متعلق کے 4 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد و اتفاق میں برکت ہے، پچھلے ایک سال سے اتحادی حکومت اتفاق کا مظاہرہ نہ کرتی تو صورتحال مختلف ہوتی، کابینہ کے اتحاد و اتفاق نے 9 مئی کی سازش کو ناکام بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی امریکی کانگریس خاتون سے مدد مانگنے کی آڈیو لیک
شہباز شریف نے کہا کہ میں اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ ہم مل کر مسائل کو حل کریں گے اور پاکستان کی ناؤ کو کنارے لگائیں گے، انشااللہ ہم تمام مسائل کو شکست فاش دیں گے اور پاکستان کو کھویا ہوا مقام دلائیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو شخص چور ڈاکو کا نعرہ لگاتا رہا آج خود کرپشن کیس میں پکڑا گیا ہے ، 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں پر عمران نیازی کی ہدایت پر جتھوں نے حملے کیے، یہ تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے نومئی واقعات سے متعلق امریکی کانگریس کے خط کو مسترد کردیا
انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر جان بوجھ کر سیاسی افراتفری پیداکرنے کی کوشش کی گئی جس کا اختتام 9 مئی کو ہوا، سازش کے تانے بانے سمندر پار ملتے ہیں، 9 تاریخ کو جتھوں نے عمران نیازی کے اکسانے پر فوجی تنصیبات پر جو حملے کیے تاریخ کا سیاہ ترین باب تھا۔
شہباز شریف نے زور دیا کہ انصاف کا طریقہ یہی ہے جو 6 جنوری 2021 کو واشنگٹن میں کیپیٹل ہل میں ہوا، وہاں جو سزائیں دی گئیں وہ جائز ہیں تو یہاں پاکستان میں بھی قانون کے مطابق سزاؤں پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں ٹرمپ کے حامیوں کو قید کی سزائیں
یاد رہے کہ جنوری 2021 کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے ہزاروں حامیوں نے 2020 کے صدارتی انتخاب کے نتائج مسترد کرتے ہوئے امریکی قانون ساز اسمبلی پر دھاوا بول دیا تھا۔ ان واقعات میں ملوث 80 افراد کو بغاوت کی سازش کے جرم میں 18 سال تک قید کی سزائیں ہوئی ہیں۔