پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی رابعہ اظفر نظامی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

اپنے بچوں کو سیاسی ایڈونچر کے رسک پر نہیں ڈال سکتی، افواج پاکستان ملک کی ضامن ہیں، رابعہ اظفر

فوٹو ٹویٹر

پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی طرح پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی رابعہ اظفر نظامی نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر رابعہ اظفر نے اپنے طویل بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، میں ایک تعمیری مقصد کے تحت سیاست میں آئی تھی۔
Load Next Story