یاسین ملک کو سزائے موت دلوانے کیلیے بھارتی ایجنسی کا دہلی ہائیکورٹ سے رجوع
یاسین ملک 2019 سے دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں
بھارتی ایجنسی نے کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دلوانے کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئیرمین یاسین ملک کیخلاف بھارت کی بدنام زمانہ تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی نئی دہلی ہائی کورٹ میں دائردرخواست پر سماعت 29 مئی کو ہوگی۔ عدالت کا 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
یاسین ملک کو نئی دلی کی ایک عدالت نے گزشتہ سال ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ یاسین ملک نے دہلی کی عدالت کو بتایا تھا کہ انہیں بھارتی عدلیہ پر عتماد نہیں ہے اس لیے وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کادفاع نہیں کر یں گے۔
کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے یاسین ملک کو 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔