سندھ بچائو کمیٹی کا بلدیاتی آرڈیننس کیخلاف تحریک کا اعلان

21 ستمبر کو پریس کلب پر احتجاج ،26 ستمبرکو قومی شاہراہوں کو بند کیا جائیگا۔

21 ستمبر کو پریس کلب پر احتجاج ،26 ستمبرکو قومی شاہراہوں کو بند کیا جائیگا

قوم پرست جماعتوں کے اتحاد سندھ بچائو ایکشن کمیٹی کی جانب سے سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012 کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان۔


21 ستمبر کو نئے بلدیاتی نظام کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور 26 ستمبرکو پورے سندھ کی اندرون ملک جانے والی شاہراہوں کو بند کرنے سمیت 30ستمبر کو ٹھٹھہ میں جلسہ کرنے کا اعلان ،آرڈیننس کی منظوری کے دن سندھ اسمبلی عمارت کا گھیرائو کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان اتوارکو حیدر منزل میں سندھ بچائو ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، کمیٹی کا اجلاس کنوینر جلال محمود شاہ کی زیر صدارت ہوا، جس میں قادر مگسی، صفدر سرکی ، آکاش ملاح،ریاض چانڈیو، علی حسن چانڈیو، سلیم ضیا، راحیلہ ٹوانہ ، قادر رانٹو سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد بریفنگ میں جلال محمود شاہ نے کہاکہ سندھ میں دوہرے ظالمانہ نظام کے خلاف 21 ستمبر کوکراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیاجائے گا جبکہ اس نظام کیخلاف 26 ستمبر کو پورے سندھ کی شاہراہیں بند اور 30 ستمبر کو ٹھٹھہ میں جلسہ ہوگا، جبکہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر بدھ کو قومی شاہراہیں بند ،ہر اتوار کو جلوس نکالے جائیں گے اور ہفتے کے دن پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کی جائے گی۔
Load Next Story