لاہور میں ماں نے اپنے 10 سالہ جگرگوشے کو تشدد کے بعد قتل کردیا

خاتون پہلے بھی اپنے بچوں کو بےہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا چکی ہے اور اس کی ذہنی حالت درست نہیں لگتی، پولیس

زیر حراست خاتون نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور وہ کسی سوال کا جواب نہیں دے رہی، پولیس فوٹو: فائل

نادرآباد میں ماں نے اپنے 10 سالہ جگرگوشے کو تشدد کرکے قتل کردیا۔


لاہور پولیس کے مطابق نادر آباد کی رہائشی خاتون نے اپنے 10 سالہ بیٹے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکا، پولیس نے بچے کی لاش اور خاتون کو تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ اپنے بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنا چکی ہے اور اس کی ذہنی حالت درست نہیں لگتی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست خاتون نے مکمل طور پر خاموشی اختیار کر رکھی اور وہ کسی بھی سوال کا جواب نہیں دے رہی جس کی وجہ سے خاتون کی ذہنی حالت اور اندوہناک واقعے کے بارے جانے کے لئے اس کے اہل محلہ اور رشتے داروں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔
Load Next Story