سماعت و گویائی سے محروم خاتون سے زیادتی کا ملزم گرفتار

پولیس نے 15 پر موسول ہونے والی کال پر بروقت کارروائی کرکے منصور وحید نامی ملزم کو گرفتار کرلیا

ملزم کو سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، پولیس

پولیس نے سماعت و گویائی سے محروم خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔


کلر سیداں پولیس نے 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم منصور وحید نے گونگی بہری خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور خاتون کا میڈیکل کروایا۔ پولیس حکام کے مطابق جرم ثابت ہونے پر ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق خصوصی افراد کی قانونی معاونت، مدد اور سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
Load Next Story