شہدا کی یادگار جلانے والے دہشت گردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے نواز شریف
عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کی 7 مذاکراتی کمیٹی کے اعلان پر نواز شریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے۔
بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے۔
شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ شہدا یادگار جلانے، ملک میں آگ لگانے،دہشت گرد،تخریب کار گروہ سے نہیں ہوسکتی۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے حکومت سے بات چیت کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے عمران خان کی مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسندوں اور دہشت گردوں کے کسی بھی قسم کے مذاکرات ہوں گے اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوگی۔