پیزا خریدیں اور قیمت مرنے کے بعد ادا کریں
منتخب افراد اپنی وصیت کے طور پر ایک معاہدے پر دستخط کریں گے جس سے پیزا کی قیمت اُن کے مرنے پر وصول کی جائے گی
نیوزی لینڈ کا ایک پیزا ریسٹورنٹ گاہکوں کو ایک غیر معمولی پیشکش دے رہا ہے کہ ابھی خریدیں اور مرنے کے بعد ادائیگی کریں۔
ہیل پیزا (Hell Pizza) نامی ریسٹورنٹ نے اعلان کیا ہے کہ 'آفٹر لائف پے' پروموشن نیوزی لینڈ کے متعدد کاروباروں کی جانب سے اختیار کی گئی 'ابھی خریدیں، ادائیگی بعد میں' کی اسکیموں سے متاثر ہے۔
ہیل پیزا کے سی ای او بین کمنگ نے کمپنی کی ویب سائٹ پر کہا کہ ہم کافی تعداد میں لوگوں کو دیکھ رہے ہیں کہ وہ خوراک جیسی ضروری اشیاء خریدنے کے لیے اسکیموں کا استعمال کر رہے ہیں لیکن ہماری یہ پیشکش کہ ابھی خریدیں اور مرنے پر ادا کریں تمام اسکیموں سے انوکھی ہے۔
پیزا ریسٹورنٹ نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے 666 اور آسٹریلیا سے بھی 666 صارفین کو آفٹر لائف پے پروگرام کے لیے چنا جائے گا جس کے بعد وہ پیزا خریدیں لیکن اس کی ادائیگی میں اس وقت تک تاخیر کرنے کے حقدار ہونگے جب تک وہ دوسرے جہاں نہ سدھار جائیں۔
ریسٹورنٹ نے بتایا کہ منتخب کردہ افراد اپنی وصیت کے طور پر ایک معاہدے پر دستخط کریں گے جس سے ان کے پیزا کی قیمت اُن کے مرنے کے بعد وصول کی جائے گی۔ کوئی سود یا ٹیکس لاگو نہیں ہوگا اور معاہدے پر قانونی طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔