چلڈرن اسپتال میں دوران علاج 3 نومولود جھلس گئے ایک جاں بحق

اسپتال کے عملے نے مبینہ طورپر نرسری میں بچے کو ہیٹ زیادہ دے دی

—فائل فوٹو

چلڈرن اسپتال کے شعبہ نرسری میں مبینہ طور پر عملے کی غفلت سے دوران علاج جھلسنے سے تین نومولود جھلس گئے جس میں سے ایک نومولود جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق بچوں کے جلنے کا واقعہ نرسری میں دوران علاج پیش آیا، اسپتال کے عملے نے مبینہ طورپر نرسری میں بچے کو ہیٹ زیادہ دے دی جس کے باعث تینوں بچے زخمی ہوگئے تھے بعدازاں ایک نومولود جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب اسپتال کے ڈائریکٹر پروفیسر سلیم نے بچوں کے جلنے کے واقعہ کے بعد انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جس کی سربراہی پروفیسر جاوید اقبال کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والے دونوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں بائیو میڈیکل انجینئر بھی شامل ہیں۔
Load Next Story