عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے نواز شریف
امتحانی گھڑی میں اللہ نے ہاتھ پکڑا اور درست فیصلے کی توفیق دی، قائد ن لیگ
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو نفرت کی آگ میں جھونکنے اور عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، اللہ نے یہ وطن 9 مئی جیسے یوم سیاہ کے لیے نہیں بلکہ 28 مئی جیسے روشن دن کے لیے عطا کیا ہے۔
لاہور لبرٹی چوک پر یوم تکبیر کی تقریب میں لندن سے لائیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ امتحانی گھڑی میں اللہ نے ہاتھ پکڑا اور درست فیصلے کی توفیق دی، ہم کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے، ایٹمی طاقت بننے کے ساتھ ہمیشہ یہ ہی خواہش رہی کہ ملک 7 ویں ایٹمی قوت بنا اور دنیا کی 7 ویں معاشی اور اقتصادی طاقت بھی بنے۔
یہ بھی پڑھیں : گیدڑ کو دیکھو خود پرمشکل وقت آیا تو امریکا کے پاؤں پکڑ لیے، مریم نواز
نواز شریف نے کہا کچھ لوگوں نے 2017 میں میری ٹانگیں کھینچنا شروع کردی، نہیں معلوم کہ ان لوگوں کو ملک سے کیا بیر ہے، جب میں 2017 میں وزیراعظم تھا تب ڈالر 104 روپے کا تھا جبکہ آج 300 روپے کا ہے، آٹا 33 روپے فی کلو ملتا تھا لیکن آج 120 روپے فی کلو ہے۔
قائد ن لیگ نے کہا کہ میں نے پاکستان کی بڑے خلوص اور محبت کے ساتھ خدمت کی ہے، قوم کو اپنی اولاد سمجھا ہے لیکن اس بات کا افسوس رہتا ہے کہ تینوں مرتبہ مجھے کسی نہ کسی بہانے سے مقدس مشن کو آگے بڑھانے سے محروم رکھا گیا اور بعدازاں محروم کردیا گیا۔