آئی ایم ایف معاہدے پر حکومتی ناکامی کا سوال وزیر خزانہ طیش میں آ گئے

کیا پاکستان ڈیفالٹ کر چکا، ہم نے ہر انٹرنیشنل پیمنٹ کی ہے، جو فیصلہ دینا ہے دے دیں، میں بعد میں دیکھ لوں گا، اسحاق ڈار

(فوٹو: ویڈیو گریب)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار صحافی کی جانب سے آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے حکومتی ناکامی کے سوال پر طیش میں آ گئے۔

صحافی نے وزیر خزانہ سے سوال کیا کہ کیا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونا آپ کی ناکامی ہے ، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کیا پاکستان ڈیفالٹ ہوگیا ہے۔ پاکستان نے ہر انٹرنیشنل پیمنٹ کی ہے۔

 
Load Next Story