پمز اسپتال میں زیر علاج منکی پاکس کے دونوں مریض صحت یاب
مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، ترجمان پمز اسپتال
پمز اسپتال میں زیر علاج منکی پاکس کے دونوں مریض صحت یاب ہوگئے۔
ترجمان پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کا کہنا ہے کہ صحتیاب ہونے والے دونوں مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جن میں ایک مریض کی عمر 50 جبکہ دوسری مریضہ کی عمر 19 سال ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک منکی پاکس کے پانچ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور پانچوں مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔