اسلامی بینکاری کے فروغ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
این ای ڈی یونیورسٹی کی معاونت سے اقتصادیات اور مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ نے سیمینار کا انعقاد کیا
این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی معاونت سے اقتصادیات اور مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ نے سیمینار کا انعقاد کیا۔
چیئر مین ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس اینڈ منیجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر رضا علی خان کی زیر صدارت ہونے والے اس سیمینار کا مقصد طلبا اور پیشہ ورانہ افراد کے درمیان اسلامی بینکنگ کے اہم تصورات کی آگاہی کو بڑھانا تھا۔
سیمینار میں نجی بینک کے ممتاز شرعی تجزیہ کار مفتی عمیس عالم نے بطور مہمان خطاب کیا اور اسلامی بینکنگ کے بنیادی اصولوں اور اطلاق پر روشنی ڈالی۔
پروفیسر ڈاکٹر رضا علی خان نے تقریب کے اختتام پر مفتی عمیس عالم کو ان کی ان کاوشوں کے لئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلامی بینکنگ اور فنانس کو اخلاقی اور مستقل اختیار کے طور پر مالی شعبے میں بڑھانے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر رضا علی خان نے اس بات پر توجہ دلائی کہ اسلامی مالی اصولوں کی تفہیم کو مزید مضبوط کرنے کے لئے اس شعبے میں مسلسل تحقیقات اور تعلیمی کاوشوں کی ضرورت ہے۔