چین نے امریکا کی وزرائے دفاع ملاقات کی  درخواست مسترد کردی

ہم چاہتے ہیں مسابقت تصادم کی طرف نہ جائے، پینٹاگون

امریکا نے رواں ماہ چینی وزیردفاع سے ملاقات کی درخواست کی تھی:فوٹو:فائل

چین نے وزرائے دفاع کی ملاقات کے لیے کی جانے والی امریکا کی درخواست مسترد کردی۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے امریکی اخبار کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے رواں ماہ کے آغاز پروزیردفاع لائیڈ آسٹن اور ان کے چینی ہم منصب لی سنگفو کے درمیان سنگاپور میں ہونے والے سیکورٹی فورم اجلاس کے موقع پر ملاقات کی درخواست کی تھی۔


بیان کے مطابق چین نے امریکا کو مطلع کردیا ہے کہ یہ ملاقات نہیں ہوسکے گی۔ ہم کھلے انداز میں مواصلاتی رابطوں پر یقین رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ مسابقت تصادم کی طرف نہ جائے۔

پچھلے ہفتے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا تھا کہ وزارت دفاع میں وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کے حوالے سے مشاورت ہو رہی ہے۔
Load Next Story