جسٹس اقبال حمید الرحمٰن چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات

جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کو صدر مملکت کی منظوری سے تین سال کے لیے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات کیا گیا ہے

(فوٹو : فائل)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل شریعت کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی ہوگئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس تعیناتی کی منظوری دی ہے جو کہ آئین کے آرٹیکل 175اے 13 کے تحت دی گئی ہے۔


جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کو تین سال کے لیے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ جسٹس اقبال حمید الرحمٰن سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج ہیں۔

 
Load Next Story