شہریار آفریدی اور علی محمد خان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
علی محمد خان کو خیبرپختونخوا پولیس گرفتار کر کے روانہ، شہریار آفریدی دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل
پی ٹی آئی رہنماؤں شہریار آفریدی اور سینیٹر علی محمد خان کو کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
شہریار آفریدی 3 ایم پی او کے تحت گرفتار ہونے کے بعد ڈی سی اسلام آباد کے احکامات پر 15 دن سے سینٹرل جیل اڈیالہ میں نظربند تھے اور 15 روز کی اسیری مکمل کرنے پر انہیں آج رہا کیا گیا، تاہم جیل سے باہر آتے ہی راولپنڈی پولیس نے شہریار آفریدی کو 3 ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا۔
تحریک انصاف کے رہنما کی ایک بار پھر گرفتار ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے 3 ایم پی او مزید 15 دن کی نظربندی کے احکامات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جس کے مطابق پولیس نے انہیں اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔
بعد ازاں شہریار آفریدی کو راولپنڈی پولیس نے ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے 3 ایم پی او کے تحت 15 دن کی نظر بندی احکامات کے ساتھ سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق احکامات ملنے پر شہریار آفریدی کو وصول کرکے دوبارہ اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا گیا ہے۔
شہریار آفریدی کو راولپنڈی پولیس نے ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے 3 ایم پی او کے تحت 15 دن کی نظر بندی احکامات کے ساتھ سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیا
احکامات ملنے پر شہریار آفریدی کو وصول کرکے دوبارہ نظر بند کردیا ۔۔ حکام۔۔
بعد ازاں سینیٹر علی محمد خان کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے احکامات ختم ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تو انہیں خیبرپختونخوا پولیس نے جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا۔ علی محمد خان کو تیسری بار رہائی کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔