عمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا وزیر داخلہ
عمران خان نے عسکری تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ گرفتاری سے پہلے بنایا جس کے ثبوت بھی موجود ہیں، رانا ثنا
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کروائی اور اس پر عمل درآمد بھی کروایا۔
انہوں نے کہا کہ عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانا میرے حساب سے فوجی عدالت کا کیس بنتا ہے۔
رانا ثنا للہ نے کہا کہ عمران خان پہلے ہی سب کچھ طے اور کارکنان و رہنماؤں کو ہدایت کرچکے تھے کہ گرفتاری کی صورت میں ان ان مقامات پر جلاؤ گھیراؤ کرنا ہے اور اس کے ثبوت بھی موجود ہیں، اب یہ جواز پیش کرنا کہ میں جیل میں تھا سراسر غلط ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی کوئی وجہ نہیں، جیل میں موجود پی ٹی آئی اراکین کو بلاکر مذاکرات کیے جاسکتے ہیں۔