فلموں کی کامیابی کا اداکار کی جنس سے کوئی تعلق نہیں رانی مکھرجی

فلم میں مرکزی کردار ہیرو کا ہو یا ہیروئن کا اس سے فلم کی کامیابی پر اثر نہیں پڑتا، رانی

(فائل فوٹو)

بھارتی فلموں کی مشہور اداکارہ رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ فلموں کی کامیابی کا اداکار کی جنس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں رانی مکھرجی نے فلموں کی کامیابی اور ناکامی کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

مسز چیٹرجی ورسز ناروے نام کی فلم سے سالوں بعد اسکرین پر واپس لوٹنے والی اداکارہ کا فلم میں مرکزی کردار نبھانے پر کہنا تھا کہ کام کوئی مرد اداکار کرے یا عورت اگر فلم اچھی ہوگی تو وہ خود لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گی۔


اداکارہ کا کہنا تھا ان کا ماننا ہے کہ لوگوں کو خواتین کے مرکزی کردار والی فلمیں پسند آتی ہیں اگر فلم کی کہانی اچھی ہو۔

رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ اب بھی اداکارہ کے مرکزی کردار والی فلمیں کامیاب ہوتی ہیں۔

یاد رہے کہ رانی مکھرجی کی 'مسز چٹرجی ورسز ناروے' رواں ماہ نیٹ فلکس پر ریلیز کر دی گئی ہے جس میں رانی کو ایک باہمت ماں کا کردار ادا کرتے دکھایا گیا ہے۔
Load Next Story