بجلی 1 روپے 61 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری
اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 1 روپے 61 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
بجلی صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی تاہم اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔ اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی۔
حکام نیپرا کے مطابق اپریل میں پانی سے 10.23 فیصد اور کوئلے سے 16.06 فیصد کم بجلی پیدا کی گئی، درآمدی کوئلے سے 12.08 فیصد اور مقامی کوئلے سے 3.98 فیصد کم بجلی پیدا کی گئی۔ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 3 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔