پی آئی اے کو رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 38 ارب روپے کا نقصان

گزشتہ سال کےمقابلے میں نقصان کا حجم 171 فیصد زیادہ ہے

گزشتہ سال کےمقابلے میں نقصان کا حجم 171 فیصد زیادہ ہے

قومی ایئرلائن پی آئی اے کے سال 2023 کے پہلے تین ماہ کے مالی نتائج سامنے آگئے۔

پی آئی اے کی مالی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ سال 2022 کے اسی عرصے کے مقابلے میں پی آئی اے کا نقصان 171 فیصد زائد ہے۔ اس نقصان کا حجم 38 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔


رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران پی آئی اے صرف 61 ارب روپے کی آمدنی کرسکا،پی آئی اے کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے سے 21 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

تیل کی قیمت، شرح سود اور امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پی آئی اے کو نقصان ہوا،انتظامی امور میں غفلت سے پی آئی اے کے آپریٹنگ اخراجات 15 ارب روپے اضافہ کے بعد بڑھ کر 43 ارب روپے ہوگئے۔
Load Next Story