آنکھوں پر پٹی باندھ کر رکھا گیا تھا گلوکار سلمان احمد کے بہنوئی گھر لوٹ آئے

گلوکار کے بہنوئی کی بازیابی کے بعد عدالت نے درخواست نمٹا دی

(فائل فوٹو)

سندھ ہائیکورٹ نے معروف گٹارسٹ اور پی ٹی آئی ایکٹوسٹ سلمان احمد کے بہنوئی کے گھر واپس آنے پر بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو معروف گٹارسٹ اور پی ٹی آئی ایکٹوسٹ سلمان احمد کے بہنوئی کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سلمان احمد کے بہنوئی شاہد ستار واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔ عدالت نے سلمان احمد کے بہنوئی سے استفسار کیا آپ کہاں تھے؟ کیا آپ کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی؟
Load Next Story