قومی اسمبلی ملازمین کا منجمد الاوئنس نمایاں اضافے کیساتھ بحال کرنیکا فیصلہ

قومی اسمبلی ملازمین کے الاؤنسز میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے

(فوٹو فائل)

حکومت نے قومی اسمبلی ملازمین کے منجمد الاوئنس نمایاں اضافے کے ساتھ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کے نام مراسلہ لکھا ہے جس میں قومی اسمبلی ملازمین کے پارلیمنٹ ہاوس الاونس اور فیول و بجلی سبسڈی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی ملازمین کے الاؤنسز میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔


قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے الاؤنسز بڑھانے کی منظوری دی ہے جس میں گریڈ 1 تا 22 ملازمین کے پارلیمنٹ ہاوس الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

اسمبلی ملازمین کا پارلیمنٹ ہاوس الاؤنس بنیادی تنخواہ کے مساوی ہوگا۔ اسی طرح، قومی اسمبلی ملازمین کے فیول و بجلی سبسڈی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ قومی اسمبلی ملازمین کی فیول و بجلی سبسڈی بنیادی تنخواہ کا 65 فیصد ہوگی۔

بحال الاؤنس قومی اسمبلی فنانس کمیٹی کی اجازت کے بغیر منجمد نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی فنانس کمیٹی نے 13 مئی کو الاؤنس ڈی فریز کرنے کی منظوری دی تھی، الاونس میں اضافے کا اطلاق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازمین پر ہوگا۔
Load Next Story