رندیپ ہودا نے فلم کیلئے 26 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا

رندیپ ہودا نے 4 ماہ تک روزانہ صرف دو چیزیں کھا کر وزن کم کیا

(فائل فوٹو)

بالی ووڈ نگری کے معروف اداکار رندیپ ہودا نے انتہائی کم وقت میں 26 کلو وزن کم کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رندیپ جلد بھارتی سیاستدان ویر سرکار کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم کے پروڈیوسر نے بتایا کہ جب رندیپ کو یہ فلم آفر کی گئی اس وقت ان کا وزن 86 کلوگرام تھا تاہم اداکار کو فلم دینے کیلئے کم سے کم وقت میں وزن کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔







View this post on Instagram


A post shared by Randeep Hooda (@randeephooda)





فلم پروڈیوسر نے انکشاف کیا کہ رندیپ ہودا نے فلم کیلئے 4 ماہ میں 26 کلو وزن کم کر کے انہیں بھی حیران کر دیا۔

پروڈیوسر نے انکشاف کیا کہ اتنی تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے رندیپ نے 4 ماہ تک روزانہ صرف ایک کھجور اور 1 گلاس دودھ پیا اور وہ وزن کم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔







View this post on Instagram


A post shared by Randeep Hooda (@randeephooda)




واضح رہے کہ رندیپ ہودا خود ہی اس فلم کے ہدایتکار اور شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔ فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جو جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
Load Next Story