سوڈان یتیم خانے میں دودھ ختم ہوجانے سے 50 شیر خوار بچے جاں بحق
سوڈان میں حکومتی فوج اور باغی فوجی گروپ میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے
سوڈان کے دارالحکومت میں یتیم خانہ میں 50 شیر خوار بچے غذائی قلت اور ناکافی سہولیات کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں فوج اور باغی نیم فوجی فورس کے درمیان جھڑپوں میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور انسانی المیے جنم لے رہے ہیں جن میں سے ایک یتیم خانے میں 50 سے زائد بچوں کی ہلاکت کا معاملہ ہے۔
یتیم خانے میں دودھ نہ ہونے کی وجہ سے دو درجن سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہوگئے اور معصوم کلیاں ہمیشہ کے لیے مرجھا گئیں۔ اس خبر سے دنیا بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں یتیم خانے میں ایک گولہ گرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
صارفین نے اس صورت حال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے فریقین سے فوری جنگ کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کی مداخلت کے باوجود تاحال فریقین نے مکمل جنگ بندی نہیں کی ہے اور روز کسی نہ کسی جھڑپ کا محاذ کھل جاتا ہے جس کا خمیازہ عوام کو اپنی جانوں سے بھرنا پڑتا ہے۔